menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kashmirion Ka Dushman Kon?

27 0
01.07.2026

کشمیریوں کا دشمن کون؟

یہ سوال بنیادی نوعیت کا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کا اصل اور حقیقی دشمن کون ہے اور اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ وہ ہندوستا ن ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف مہم کیوں اور جب آپ پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں تو کیا آپ بھارت کے ہاتھ مضبوط نہیں کرتے۔ ہم ان سب سوالوں کے باری باری جواب ڈھونڈتے ہیں جو اس وقت عوام کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئی حقوق کی تحریک نہیں ہے۔ یہ واضح ہوچکا کہ یہ آزاد جموں وکشمیر کی نہ صرف پاکستان بلکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ بھی تعلق توڑنے کی تحریک ہے۔

میں شوکت نواز میر اور ان کے ہمنواؤں کے بیانات کو سید علی گیلانی، برہان وانی، آسیہ ترابی اور یٰسین ملک کے بیانات کی روشنی میں دیکھتا ہوں اور جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر دوٹوک انداز میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ایکشن کمیٹی والوں کو تحریک کے دشمن اور انتشار پسند کہتے ہیں تو ان تحریکیوں کے چہرے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔

مجھے یہاں نوے کی دہائی سے ایک مرتبہ پھر شروع ہونے والی آزادی کشمیر کی تحریک کا ذکر کرنے دیجئے، جی ہاں، پاکستانیوں نے اپنے کشمیری بھائیوں پر مال ہی خرچ نہیں کیا، ان کو تین روپے یونٹ بجلی اور ہزار روپے کاآٹے کا بیس کلو کا آٹاتھیلا ہی نہیں دیا بلکہ ان کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں۔ میں نے جہلم سے منڈی بہاوالدین اور میاں چنوں سے ملتان تک جگہ جگہ باپوں کو اپنے ان بیٹوں کے جنازے پڑھتے دیکھا ہے جو کشمیر گئے اور........

© Daily Urdu (Blogs)