Khanpur Institute Of Technology: Aik Nai Umeed
خانپور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی: ایک نئی امید
جنوبی پنجاب کا تاریخی شہر خانپور صرف ایک جغرافیائی مقام نہیں بلکہ اپنے اندر تہذیبی روایات، مذہبی وابستگیوں اور ایک منفرد تاریخی ورثے کی داستان سموئے ہوئے ہے۔ اس خطے کی شناخت میں جہاں تجارت، زراعت اور ثقافتی روایات کا حصہ رہا ہے، وہیں اس کی مذہبی و روحانی نسبتیں بھی اسے ایک الگ پہچان عطا کرتی ہیں۔ دین پور شریف جیسے معروف علمی و روحانی مرکز کی موجودگی، اکابر علمائے کرام کی روایات اور تحریکِ ریشمی رومال سے وابستہ تاریخی پس منظر اس علاقے کی مذہبی تاریخ کے اہم ابواب ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بریلوی، اہلِ حدیث اور دیگر دینی و فکری مکاتبِ فکرکے علمی مراکز، دینی ادارے اور مذہبی شخصیات بھی اس خطے کے مذہبی و سماجی منظرنامے میں اپنی الگ شناخت اور مقام رکھتی ہیں۔ یوں خانپور اور اس کے گردونواح کی مذہبی شناخت کسی ایک روایت تک محدود نہیں بلکہ مختلف علمی و فکری دھاروں کے اجتماع سے تشکیل پاتی ہے۔ یہ وہ سرزمین ہے جہاں مختلف ادوار میں علم، عقیدت، روحانیت اور دینی روایت نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔
تاہم تاریخ اور تہذیب کا یہ سرمایہ اپنی جگہ، لیکن کسی شہر کی ترقی کا ایک اہم پیمانہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے کتنے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اس اعتبار سے خانپور میں معیاری اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کمی ایک ایسا خلا رہی ہے جسے طویل عرصے سے محسوس کیا جاتا رہا ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں کی برانچیں تو وقتاً فوقتاً شہر میں قائم ہوتی رہیں، لیکن ایک ایسے ادارے کی ضرورت برقرار رہی جو اسی شہر کی اپنی شناخت ہو، جس کی بنیاد مقامی ترقی کے جذبے پر رکھی گئی ہو اور جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابلِ فخر تعلیمی حوالہ بن........
