Taraqi Ka Naya Formula: China Ki Maeeshat Mein Masnoi Zahanat Ka Inqilab
ترقی کا نیا فارمولا: چین کی معیشت میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب
ایک وقت تھا جب چین کی معیشت کا ذکر آتا تو ذہن میں سستی مصنوعات، بڑی فیکٹریاں اور برآمدات کا تصور ابھرتا تھا۔ آج یہ منظرنامہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ چین اب صرف دنیا کے لیے اشیاء تیار کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ وہ مصنوعی ذہانت، جدید صنعتوں، ڈیجیٹل معیشت اور اندرونی کھپت کی بنیاد پر اپنی اقتصادی ترقی کا نیا باب لکھ رہا ہے۔ حالیہ اقتصادی اعداد و شمار اور چینی قیادت کے فیصلے یہی بتاتے ہیں کہ ملک اپنی معیشت کو ایک ایسے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے جہاں ترقی کی رفتار صرف تیز ہی نہ ہو بلکہ زیادہ پائیدار اور معیاری بھی ہو۔ حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں سال کے دوسرے نصف حصے کے لیے اقتصادی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ معیشت کے نئے انجن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
"اے آئی پلس" منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زراعت، صنعت، صحت، تعلیم اور خدمات سمیت ہر شعبے میں ذہین نظاموں کا استعمال........
