Toheed o Sifaat e Bari Taala (3)
توحید و صفات باری تعالیٰ (3)
انبیا کی گواہی سے بڑھ کر خود خالق کائنات کی گواہی ہے۔ جو اس چیز کی شہادت دے رہا ہے کہ پورے عالم وجود میں اس کی ذات کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں جو خدا کی ذات سے متصف اور خدائی کے اقتدار کی مالک ہو۔ اس کے بعد فرشتے جو کائنات کے انتظامی اہل کار ہیں وہ اپنے ذاتی علم کی بناء پر شہادت دے رہے ہیں کہ اس سلطنت میں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ہستی ایسی نہیں ہے۔ جس طرف زمین اور آسمان کے انتظامی معاملات میں وہ رجوع کرتے ہوں۔ اس کے بعد مخلوقات میں سے جن لوگوں کو بھی حقائق کا تھوڑا یا بہت علم حاصل ہواہے۔
ان سب کا آغاز دنیا سے آج تک نقتہ شہادت رہی ہے کہ ایک ہی خدا تعالیٰ پوری کائنات کا مالک و مدبر ہے۔ ارشاد ربانی ہے: اللہ تعالیٰ نے خود اس با ت کی شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا باری تعالیٰ نہیں ہے اور فرشتے اور سب اہل علم بھی راستی اور انصاف........
