Waqt Zaya Karne Ki Aafat
وقت اللہ ربّ العزت کی ایک ایسی عام نعمت ہے۔ جو انسانی معاشرے میں امیر وغریب، عالم و جاہل، صغیر و کبیر سب کو یکساں طور پر ملی ہے۔ افراد اسے بہتر طور پر استعمال کرکے کامیاب بھی ہو سکتے ہیں اور ضائع کرکے ناکام بھی ہو سکتے ہیں۔ وقت افراد اور قوموں کا سرمایہ ہوتا ہے۔ ترقی کی راہیں اسی سرمایہ کے ٹھیک استعمال ہی سے طے ہوتی ہیں اور اُنہی اقوام کی رہ گزر بن سکتی ہیں جو اس گراں قدر پونجی کو صحیح استعمال کرتی ہیں۔ دانا لوگوں کے بقول کسی قوم کے زوال کی پہلی علامت یہ ہے کہ اُس کے افراد ضیاع وقت کی آفت کا شکار ہوں۔
ہمارے ملک پاکستان میں بدقسمتی سے اکثر پروگراموں، روایتی تقریبوں اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی وقت کے ضیاع کی........
