menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shatt Al Furat Se Najaf Ki Saraye Tak

14 27
01.01.2026

میرے ساتھ عجیب در گھٹنا ہوگئی۔ مَیں نجف سے چلتا ہوا کوفہ کو پار کرکے شط الفرات پہنچا۔ تاکہ قبیلہ بنی ثقیف کے علاقے اور اُن کے باغات کو دیکھ لوں، یہ چیزیں اور جگہیں پہلے میرے ناول (کوفہ کے مسافر) میں بھی آ چکی ہیں۔ یہاں مجھے کچھ پیاس محسوس ہوئی اور بھوک کا احساس بھی ہوا۔ ویسے بھی اتنے سفر کے بعد بھوک پیاس کا لگنا فطری تھا۔ مَیں نے جیبوں میں ہاتھ مارا کہ کچھ کھانے پینے کا سبھا کروں۔ عین اُسی وقت معلوم ہوا کہ پیسے تمام ہوٹل میں چھوڑ آیا ہوں۔

اب کھانے پینے کی فکر تو ہوا ہوگئی کہ اُس کا بندو بست تو کر ہی لیتا، ایک دوسری فکر لگ گئی۔ معاملہ یہ تھا کہ اتنا سفر اِس لیے پیدل کیا تھا کہ جہاں چلتے چلتے جہاں تھک گیا وہیں سے ٹیکسی لے کر ہوٹل پہنچ جائوں گا۔ مگر یہاں تو معاملہ یہ ہوا کہ ٹیکسی کو پیسے دینے کے لیے جیب میں ایک دینار بھی نہیں اور ہوٹل ایسی جگہ پر تھا جہاں سے ٹیکسی آدھا کلومیٹر باہر ہی رُکتی تھی، ہوٹل تک پہنچنے کا رستہ اِس لیے نہیں تھا کہ ہوٹل عین حرم کے پہلو میں تھا۔........

© Daily Urdu (Blogs)