menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zindagi Ko Jeena Bhi Aik Fan Hai

20 0
previous day

زندگی کو جینا بھی ایک فن ہے

زندگی عجیب کھیل ہے، یہاں اکثر لوگ نتیجہ دیکھ کر کھلاڑی کا فیصلہ کرتے ہیں، مگر اس نتیجے کے پیچھے چھپی ہوئی محنت، انتظار، ضبط اور تیاری کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ایک شخص کامیاب ہو جائے تو ہمیں اس کی کامیابی دکھائی دیتی ہے، اس کے جاگے ہوئے دن اور بے خواب راتیں نہیں۔ کوئی ناکام ہو جائے تو ہم اسے قسمت کا مارا کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں، مگر یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتے کہ شکست کے لمحے تک وہ کتنی تیاری کے ساتھ پہنچا تھا۔ شاید ہماری سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ ہم زندگی کے اس کھیل میں اسکور تو دیکھتے ہیں، مگر پریکٹس نہیں دیکھتے۔

کھیل کے میدان میں اترنے والا سنجیدہ کھلاڑی جانتا ہے کہ اصل مقابلہ میچ کے دن شروع نہیں ہوتا۔ وہ اس سے بہت پہلے شروع ہو چکا ہوتا ہے، جب میدان خالی ہوتا ہے، تماشائی موجود نہیں ہوتے اور تالیاں بجانے والا کوئی نہیں ہوتا۔ ایک کرکٹر اپنی تکنیک بہتر کرتا ہے، ایک سائیکلسٹ اپنے جسم کو مشکل برداشت کرنے کا عادی بناتا ہے، ایک فٹ بال کھلاڑی اپنی رفتار اور فیصلہ سازی پر کام کرتا ہے۔ یہ معمولی دکھائی دینے والی مشقیں دراصل بڑے لمحوں میں اس کے فیصلوں کو طاقت دیتی ہیں۔ پھر جب اصل مقابلہ آتا ہے تو لوگ اسے "قدرتی صلاحیت" یا "خوش قسمتی" کا نام دے دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قسمت اکثر اسی دروازے پر دستک دیتی ہے جسے محنت نے پہلے سے کھول رکھا ہو۔

زندگی میں بھی یہی اصول کارفرما ہے۔ حادثات، غیر متوقع حالات اور اچانک پیش آنے والے واقعات سے کسی کو انکار نہیں، لیکن ہر ناکامی کو قسمت کے کھاتے میں ڈال دینا اپنے حصے کی ذمہ داری سے فرار بھی ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے کتنے لوگ اپنی ناکامی کے بعد یہ سوچتے ہیں کہ ہماری تیاری کہاں کم تھی؟ کتنے لوگ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ شاید ہم نے وقت پر فیصلہ نہیں کیا،........

© Daily Urdu (Blogs)