تامل ناڈو میں نیا سیاسی باب،فلمی اداکار وزیراعلیٰ بن گئے
سعید خان جھگڑا بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک نیا سورج طلوع ہوا ہے، جہاں تامل فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، وجے نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے سیاستدانوں کے خوابوں میں بھی ممکن نہ تھا۔ انہوں نے نہ صرف بی جے پی جیسی بڑی جماعت کو شکست دی بلکہ صرف چند ماہ پرانی اپنی جماعت کو اقتدار کے تخت پر لا بٹھایا۔ یادگار حلف برداری چنئی کا نہرو سٹیڈیم اس وقت ایک تاریخی منظر کا گواہ بنا جب وجے تھلاپتی نے تامل ناڈو کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں صرف فلمی ستاروں کا جھرمٹ ہی........
