menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

حکومت جو اب عوام کی دشمن بن گئی

28 0
09.05.2026

حیدر عباس ایران امریکہ جنگ میں پیٹرول کی قیمت نے ریکارڈ حدیں کراس کر لیں، ایک سیاسی رہنما نے اپنی ایک تقریر میں اس بات کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کیا تھا کہ اگر ایران اور امریکہ کی جنگ ہوئی تو پیٹرول کی قیمت آسمان پر پہنچ جانی ہیں، لیکن اس تقریر کو نظر انداز کیا گیا، حکومت کا فرض اولین عوام کی خدمت ہوتی ہے، لیکن اب حالات بدل گئے ہیں، موجودہ صورتحال میں حکومت جو اب عوام کی دشمن بن گئی ہے اس سے عوامی ہمدردی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ اس سے قبل یاد دلاتا چلوں کہ جب یکدم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو عوام بلبلا اٹھے تھے کہ اس قدر اضافہ جس سے پیٹرول کی قیمت یکدم سے 500 کے قریب جا پہنچی تھی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے قیمتیں کم کر دیں، انہیں اندازہ تھا کہ اس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں، اور اپنی پوزیشن بھی ثابت کرنا تھی، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا گیا، تاہم اس کے بعد آہستہ آہستہ سے قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ شروع ہوا، اس کے بعد اب بس معمولی سا شور اٹھتا ہے اور عوام پھر خاموش ہو جاتے ہیں۔ عوام کو ایک ہمدرد سیاسی رہنما کی یاد ستانے لگی عوام کو اب اپنا وہ مسیحا یاد آ رہا ہے کہ جس زمانے میں پیٹرول 150 روپے کی قیمت تک پہنچا تو وہ سیاسی رہنما لانگ مارچ کرتے اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کرتے وفاقی حکومت گرانے میں کامیاب ہوئے، اب عوام ایک بار پھر اس جادوگر مسیحا کی تلاش میں ہیں کہ وہ آئے اور انہیں اس ظالمانہ اضافہ اور نظام سے نجات دلائیں۔ حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے حکومتی ظلم و ستم کا جائزہ لیا جائے تو حکومت صرف من........

© Mashriq