menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tum Aur Tumhara Tail Hamara Hai

36 0
22.09.2026

تم اور تمہارا تیل ہمارا ہے

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔ گذشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو صدر ٹرمپ نے فاتحانہ اعلان کیا کہ سب سے بڑی تاریخی ڈیل ہوگئی ہے جس کے سبب بقول صدر ٹرمپ امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنے ہو جائیں گے۔ یہ ڈیل وینزویلا سے ہوئی جس کے صدر نکولس مدیرو اور ان کی اہلیہ کو امریکا نے تین جنوری کو دن دہاڑے اغوا کرکے نیویارک پہنچایا اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو وینزویلا کا غیر علانیہ وائسرائے مقرر کیا گیا۔

تب سے روزانہ پانچ لاکھ بیرل تیل امریکا جا رہا ہے (یہ مقدار وینزویلا کی موجودہ روزانہ پیداوار (گیارہ لاکھ بیرل کا تقریباً پینتالیس فیصد ہے)۔ اس تیل کی آمدنی وینزویلا کی قومی تیل کمپنی کے نیویارک کے ایک بینک اکاؤنٹ میں "امانتاً" جمع ہوتی ہے۔ (جیسے ایران کے اربوں ڈالر لگ بھگ نصف صدی سے امانتاً امریکی بینکوں میں جمع ہیں)۔

وینزویلا کے اقتدار پر واشنگٹن کے ریموٹ کنٹرول قبضے کے آٹھ ماہ بعد اگلے ایک سو برس کے لیے باقاعدہ قانونی حصہ داری کے لیے مذکورہ معاہدے پر امریکا کی جانب سے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیسگیتھ نے دستخط کیے۔ وینزویلا کی قائمقام صدر ڈولسی روڈریگز کا کام بس اتنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے صادر ہدایات و احکامات پر بلا چون و چرا عمل کریں۔

اگرچہ وینزویلا کی مٹھی بھر حزبِ اختلاف نے اس معاہدے کو دن دہاڑے ڈاکہ قرار دیا تاہم قائمقام صدر نے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کو اگلے پچیس برس میں تیل کی پیداوار کی مد میں دو سو نو ارب ڈالر کی رائلٹی ملے گی اور تیل کی........

© Daily Urdu