menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Aman Ki Fakhta

24 0
11.04.2026

جب ہم کہتے کہ وہ دن آئے گا جب دنیاکے فیصلے پاکستان میں ہوں گے تونہ صرف لوگ ہنستے بلکہ اکثر نادانوں کویہ باتیں عجیب لگتی تھیں۔ اللہ کی شان دیکھیں وہ پاکستان جوکسی کھاتے میں شمارنہ ہوتا تھاوہ آج دنیاکامحسن اوردوعالمی فریقوں کاثالث بن کرسامنے آچکاہے۔ فارس سے خلیج اورامریکہ سے اسرائیل تک ہرطرف پاکستان کی گونج اورسبزہلالی پرچم کی بلندی کودیکھ کرواللہ دل خوشی سے مچلنے لگتاہے۔

تیسری عالمی جنگ کے لئے بھڑکنے والی آگ پرپانی پھیرکرقائدکے پاکستان نے وہ عظیم کارنامہ سرانجام دے دیاہے دنیاجس کواب کبھی بھول نہیں پائے گی۔ امریکہ ایران جنگ بندی کے ذریعے آبنائے ہرمزکی بندش سے آخری ہچکیاں لینے والی عالمی معیشت کوپھرسے زندہ کرنااورہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کوموت کے منہ سے باہرنکالنایہ کوئی عام اورمعمولی بات نہیں۔ اسی لئے توسبزہلالی پرچم سے جلنے والوں کی چیخیں آسمان کوپہنچ رہی ہیں۔

بے شک عزت اورذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلیل کردے۔ کسی نے سوچابھی نہ تھاکہ وہ پاکستان جسے عالمی استعمارمنظرسے ہٹانے پرتلے ہوئے ہیں وہ پاکستان امن کاجھنڈالہرائے اس طرح عالمی توجہ کامرکزومحوربنے گا۔ بھارت سمیت وہ تمام دشمن قوتیں جوپاکستان کوناکام ودہشتگردریاست کے طورپرپیش کرکے ذلت دینے پربضدتھیں وہ سب منہ دیکھتی رہ گئیں اوراللہ پاک نے پاک ایران جنگ وتنازعہ میں پاکستان کوایساسرخروکردیاکہ اب مغرب سے مشرق اورشمال سے جنوب تک پاکستان کے نام کاڈنکابج رہاہے۔ کل تک جس پاکستان........

© Daily Urdu