Masnoi Qalamkar Copy Paste Writers
مصنوعی قلمکار کاپی پیسٹ رائٹرز
ادب اور تحریر کی اصل روح انسانی احساسات میں پنہاں ہوتی ہے۔ AI قلمکار جملے تو بہترین بنا سکتا ہے لیکن ان میں وہ اندرونی تڑپ اور سچائی پیدا کرنا مشکل ہے جو ایک انسان اپنے تجربے سے لکھتا ہے۔ بعض اوقات مصنوعی قلمکار معلومات کے لحاظ سے غیر مستند یا غلط مواد تیار کر دیتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت AI پرانسان کاحد سے زیادہ انحصار ذہنی صلاحیتوں کو سست اور کاہل بنا سکتا ہے۔ جب ہر سوال کا جواب اور ہر مسئلے کا حل ایک کلک پر تیار مل جائے تو انسان خود سے گہرا غور و فکر اور بنیادی تحقیق کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
پہلے لوگ فون نمبرز، نقشے، حساب کتاب اور اہم معلومات ذہن میں رکھتے تھے۔ اب تمام معلومات کے لیے فون سکرین پرایک ٹچ پر بھروسہ کرنے سے دماغ کا وہ حصہ جو معلومات محفوظ رکھتا ہے، کم استعمال ہوتا ہے۔ چیلنجز اور پیچیدہ مسائل کے دوران جو ذہنی ورزش انسان کو مضبوط بناتی ہے، AI کے تیار حل استعمال کرنے سے وہ عمل متاثر ہوتا ہے۔ بے شک جدید ٹیکنالوجی کی سہولت کا مثبت استعمال وقت کی بچت ہے مگرکسی بھی مسئلے یا تحریر پر پہلے اپنا ذہنی خاکہ اور نقطہ نظر بنائیں، اس کے بعد جائزہ لینے یا اصلاح کے لیے AI کی مدد لیں اور نہ ہی AI کے دیے گئے جوابات اور معلومات کو آنکھیں بند کرکے قبول کریں بلکہ ان کا........
