menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mahwari Wala Jin

23 0
02.06.2026

"میرے اندر ایک شعلہ بھڑکتا ہے، جو الاؤ میں بدل جاتا ہے، جی چاہتا سب کو جلا کر راکھ کر دوں۔ اس قدر غصہ آتا ہے کہ خدا کی پناہ!

ہر کوئی برا لگتا ہے، ہر کسی سے الجھن محسوس ہوتی ہے، کسی کا لمس اچھا نہیں لگتا۔ ہر کسی سے لڑ پڑتی ہوں، چیختی ہوں، بچوں کو مارتی ہوں، شوہر سے تلخ ہوتی ہوں اور اس کے بعد رونے بیٹھ جاتی ہوں۔

مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی کام نہیں کر سکتی، کسی کو میری ضرورت نہیں، بس مجھے مر جانا چاہئیے، اب قبر ہی مجھے سکون دے سکتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ چاروں طرف اندھیرا ہے، کہیں کوئی امید نہیں، بستر سے اٹھ نہیں پاتی۔ مایوسی گھیر لیتی ہے، سوچتی رہتی ہوں، کیا ہے یہ سب اور کس لئے؟ خود کشی کرنے کو جی چاہتا ہے"۔

وہ مریضہ بلکتے ہوئے مجھے اپنی کہانی سنا رہی تھیں۔

"ڈاکٹر صاحبہ، ایسا ہر ماہ ہوتا ہے۔ میرا جسم پھول جاتا ہے، انگلیوں میں انگوٹھیاں تنگ پڑ جاتی ہیں، چھاتی میں شدید اکڑاؤ آ جاتا ہے،........

© Daily Urdu