menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Yemeni Hausi Aur Difai Muahida

25 0
13.09.2026

یمنی حوثی اور دفاعی معاہدہ

حوثیوں نے مغربی یمن میں اہم علاقوں پر قبضہ مضبوط کیا ہے۔ سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے ہوئے ہیں۔ جواب میں یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی فضائی حملے ہوئے ہیں۔ یعنی جس جنگ کو سنہ 2022 کی جنگ بندی نے ٹھنڈا کیا تھا وہ پھر گرم ہوگئی ہے۔ مسئلہ صرف یہ نہیں کہ یمن میں ایران نواز حوثی اور سعودی نواز حکومت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یمن دنیا کے اس مقام پر واقع ہے جہاں بندوق اٹھاتے ہی آبی گزرگاہ میں عالمی تجارت کا الارم بجنے لگتا ہے۔ حوثی ایران کے اتحادی ہیں، سعودی عرب امریکا کا اہم علاقائی اتحادی ہے اور یمن ان دونوں کے درمیان وہ میدان ہے جہاں مقامی کھلاڑی عالمی طاقتوں کے شطرنجی مہرے بھی ہیں اور اپنے مفادات کے کھلاڑی بھی۔

سعودی عرب سنہ 2015 والا سعودی عرب نہیں رہا۔ اس وقت ریاض نے یمن میں فوجی مداخلت اس تصور کے ساتھ کی تھی کہ طاقت کے ذریعے حوثیوں کو پیچھے دھکیل کر اپنا سیاسی بندوبست قائم کیا جا سکتا ہے۔ تقریباً ایک دہائی بعد تجربہ یہ بتا چکا ہے کہ یمن میں جنگ شروع کرنا آسان ہے ختم کرنا خاصا مشکل ہے۔ اس لیے آج سعودی حکمت عملی زیادہ محتاط ہے۔ مقصد فوری طور پر........

© Daily Urdu