Do Propagandon Ka Azala
دو پروپیگنڈوں کا ازالہ
پاکستان اور ایران کا بارڈر جو کچھ دن قبل بند ہوا تھا، کل سے دوبارہ کھل چکا ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بارڈر کو بند کیا گیا تھا کیونکہ کچھ دن قبل سرحد کے قریب متعدد گاڑیوں پر حملہ ہو چکا ہے۔
ایران و پاکستان کے بارڈر پر پاکستان کو بلوچ لبریشن آرمی سے خطرات لاحق ہیں جبکہ ایران کو بھی بلوچ علحدگی پسندی اور فرقہ وارانہ تکفیری گروہ جیسے جنداللہ اور جیش العدل سے مسائل رہے ہیں۔ ایران اور پاکستان کے بارڈر پر کوئی خاص سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث اسمگلنگ بھی عروج پر ہے اور دہشت گردی بھی۔
پاکستان اپنی ساری توجہ بھارت اور افغانستان بارڈر پر رکھنا چاہتا ہے جبکہ تاریخی طور پر چین اور ایران کے بارڈر محفوظ رہے ہیں۔ دوسری طرف ایران کی تمام تر توجہ خلیج فارس اور مغربی سرحدوں خصوصا عراقی بارڈر پر رہتی ہے۔ دونوں ممالک سرحد کی........
