Hun Tussi Aap Vi Kuj Kar Lao
ہُن تسی آپ وی کُج کرلئیو
تنہائی مدہوشی خاموشی ہنگامے اور سناٹوں کے دو سال جرمنی میں مکمل ہونے کو ہیں۔ کیا سیکھا؟ کیا حاصل ہوا؟ دو یونیورسٹیاں بدلی، تین گھر بدلے، چار شہر نئے کیے، جرمنی کی چار ریاستوں کے پندرہ شہروں کی ٹرینیں پکڑیں، چار غیر ملکی پروازیں لیں، بیسیوں نئے کھانے چکھے، کان نے نجانے کون کون سی زبانوں کو سنا، مہنگی انشورنس بھری سستی ڈرنکس ڈھونڈیں فائر برگیڈ کو فون کرکے جرمن میں پوچھا کہ آگ بجھانے آجائیں گے؟
کتنا آگے بڑھے کتنا پیچھے رہ گئے؟ یہ سوال اٹھتے ہیں حساب کا وقت نہیں رہتا نوکری کھا جاتی ہے جو بچ جاتا ہے وہ تعلیم کو بھیک میں دے دیا جاتا۔ دیکھنے والے دیکھ کر پوچھتے ہیں کہ کیسے آنا ہوا ہمیں اچھا لگتا تمہیں وہاں دیکھ کر کیا ہم بھی آئیں؟ جواب کبھی بن........
