27 Sala Rafaqat Aur Hafizabad Ki Shaam
ستائیس سالہ رفاقت اور حافظ آباد کی شام
ایف سی کالج لاہور محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ شاندار روایات، تاریخی عظمت اور اٹوٹ تعلیمی وقار کا وہ درخشندہ باب ہے جس کی بنیاد 1864 میں ڈاکٹر چارلس ولیم فارمن نے رکھی تھی۔ ڈیڑھ صدی سے زائد عرصے پر محیط اس باوقار ادارے نے برصغیر کے معماروں کی تربیت کی اور یہاں سے نکلنے والے باکمال ذہنوں نے ملک گیر سطح پر ہر شعبہ زندگی میں اثر و رسوخ اور کامیابی کے ایسے انمول لنکس قائم کیے جو انسان کا تاحیات اثاثہ بنے رہتے ہیں۔ گزشتہ رات ایف سی کالج کے دیرینہ دوستوں کے ساتھ ہونے والی پرخلوص بیٹھک دراصل انہی سنہری یادوں اور لاثانی دوستیوں کی ایک خوبصورت تجدید تھی۔
الحمدللہ ستائیس سال کا طویل عرصہ بیت جانے کے باوجود باہمی قربت، محبت اور ایک دوسرے کے غم و خوشی میں بے لوث شریک ہونے کا جذبہ آج بھی سچے بھائیوں کی طرح قائم و دائم ہے۔ سال میں دو مرتبہ ایک باقاعدہ اور شاندار غیر رسمی نشست کا یہ خوبصورت فیصلہ محض ایک روایت نہیں بلکہ روزمرہ کی مصروفیات کے ہجوم میں روح کو تروتازہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ سچی اور لازوال دوستی انسان کو تنہائی کے اندھیروں سے نکال کر ذہنی سکون، حوصلہ اور زندگی کی کٹھن راہوں میں مضبوط سہارا فراہم کرتی ہے۔ ایف سی کالج جیسے عظیم المرتبہ ادارے سے ملنے والے یہ نایاب دوست اور وہاں کی علمی فضا انسان کو نہ صرف بااثر اور مضبوط سماجی تعلقات عطا کرتی ہے بلکہ بیتے دنوں کی خوبصورت یادیں، قلبی طمنیت اور زندگی بھر کا تفاخر بن کر سدا ساتھ نبھاتی ہیں۔
گزشتہ رات کی باوقار بیٹھک دراصل الفت،........
