menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nawaz Sharif School Of Eminence Nishtar Colony

12 0
latest

​نواز شریف سکول آف ایمیننس نشتر کالونی

گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نشتر کالونی میں نواز شریف سکول اف ایمیننس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں مشیر وزیر اعلٰی پنجاب ذیشان ملک، ایم پی اے رانا راشد منہاس، عمران منج اور ڈائریکٹر نشتر کالونی برانچ فیاض احمد رانا نے شرکت کی۔ یہ سکول نشتر کالونی میٹرو سٹاپ سے چند فرلانگ کی دوری پر واقع ہے۔ مجھے برادر فیاض احمد رانا نے سکول کا دورہ کروایا تھا۔ میں پہلے ہی فیاض رانا کی تعلیمی خدمات کا معترف ہوں جو نشتر کالونی جیسے کم آمدنی والے علاقہ میں باب ارقم سکول چلا رہے ہیں۔ ہر سال لاہور بورڈ میں اس سکول کے بچوں کی نمایاں پوزیشن آتی ہے۔

ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے نواز شریف سکول آف ایمیننس نشتر کالونی کا منصوبہ بھی ان کی قیادت میں علاقہ کے لوگوں کے لئے علم و روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔ جس دن نواز شریف سکول آف ایمیننس نشتر کالونی کی ذمہ داری فیاض احمد رانا کو ملی تھی تو میں یہ بات تو سمجھ گیا تھا کہ حکومت اس سکول کو میرٹ کی بنیادوں پر چلانا چاہتی ہے کیونکہ نشتر کالونی میں فیاض احمد رانا سے بہتر کوئی دوسری تعلیمی شخصیت نہیں ہے جو اس طرح کے اداروں کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہو۔ اس سکول کے سلسلہ میں میری اکثر برادر فیاض احمد رانا سے گفتگو ہوتی رہی ہے اور سکول کے انتظامات سے لے کر افتتاح تک جس طرح حکومت اور تعلیم سے منسلک اداروں نے سکول کی انتطامیہ سے مسلسل رابطہ رکھا ہے وہ اس چیز کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت اس ادارے کو چلانے میں سنجیدہ بھی ہے اور ذہین بچوں کو تعلیم کا حق دینے کے لئے کوشاں بھی ہے۔

مجھے........

© Daily Urdu