Online Shopping Ki Daraz Rassi
آن لائن شاپنگ کی دراز رسی
پاکستانی بھی کیا باکمال قوم ہے کہ یہاں کام، کوئی صنعت، کوئی کاروبار کوئی نیا خیال کوئی سہولت پیدا ہو تو اس کا نکتہ عروج فراڈ اور دھوکہ دہی پہ جا کھلتا ہے۔ دور کیا جائیے اب اس آن لائن کاروبار کو ہی دیکھ لیجیے جس کی رسی دراز ہو چکی ہے اور اس کو کھینچنے کے لیے نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی رکاوٹ، اندھا دھند یہ کاروبار پھیلتا چلا جا رہا ہے یعنی تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو۔
ذرا بتلائیے کہ آپ آن لائن شاپنگ کیوں کرتے ہیں بھلا؟ دراصل آپ خود کو زحمت سے بچانا چاہتے ہیں۔
اپ گھر میں آن لائن سجے بازار پہ اعتبار کرتے ہیں، اسے اول حس لامسا کے درجے سے نیچے اتر کر بصارت اور سماعت پہ اعتبار کرکے مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں۔ پہلا رسک اعتبار کا ہے کہ آپ نے چیز کو چھو کر براہ راست نہیں دیکھا۔ دوسرا خسارہ جو آپ کے حصے میں آتا ہے اگر چہ آپ نسبتاً مہنگی چیز خریدتے ہیں، اس پہ ڈلیوری چارجز برداشت کرتے ہیں لیکن آپ کو بھاؤ تاؤ کرنے کے موقع سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ آخر کیوں؟
سب سے بڑی........
