F-35 Jailbreak Ho Sakta Hai?
ایف 35 جیل بریک ہو سکتا ہے؟
آپ کو معلوم ہوگا کہ اس وقت دنیا میں سب سے جدید فائٹر جیٹ امریکہ کا F-35 ہے اور یہ امریکہ کے علاوہ اسرائیل اور بہت سارے یورپین ممالک کے پاس بھی موجود ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے ڈچ ڈیفنس سیکٹری (Tuinman) نے ایک پاڈکاسٹ کے اندر بتایا کہ وہ ایف 35 کو Jailbreak کر سکتے ہیں جیسا کہ کسی موبائل کو iPhone کو خاص طور پر Jailbreak کیا جا سکتا ہے۔
کیا ایسا ممکن ہے؟ ہم اس کو تھوڑا سا جاننے کی کوشش کریں گے۔ ایف 35 Lockheed Martin کی طرف سے بنایا گیا جدید ترین فائٹر جیٹ ہے جو تین ماڈلز میں آتا ہے ایف 35 اے بی اور سی جو مختلف آپریشنز کے لیے مختلف محاذوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے لیے جو سافٹوئیر سسٹم ہے جو اس کی تمام آپریشنل، مینٹیننس، مشنز اور اس کی اپگریڈیشن کے کاموں کو اور اس کی دوسرے ویپن سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن کو کنٹرول کرتا ہے وہ ALIS........
