menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Guftgu, Mukalma Aur Khamoshi

29 0
08.11.2026

گفتگو، مکالمہ اور خاموشی

ہم روزمرہ زندگی میں ان جملوں سے کافی مانوس ہیں۔۔

میرا بیٹا بہت کم گو ہے، ضرورت کے تحت ہی بات کرتا ہے۔۔

بھئی میں تو فلاں کے گھر لڑکی دیکھنے نہیں جاؤں گی، سنا ہے کافی زبان دراز ہے، گھر میں ہر وقت جنگ کا ماحول رہے گا۔۔

میرے بچوں کی زبان تو باپ کے سامنے کھلتی ہی نہیں، ایک لفظ نہیں بول سکتے۔ باپ کے قدموں کی آہٹ سے ہی چپ سادھ لیتے ہیں۔۔

مجھے اپنی بہو کی کئی عادتیں ناپسند ہیں، کئی کاموں پر اسے روکنا ٹوکنا چاہتی ہوں لیکن اس کی گز بھر زبان اور منہ توڑ جواب دینے کی عادت سے ڈرتی ہوں۔۔

میری بہو تو فرشتہ صفت ہے، گھر میں ہزار اونچ نیچ ہو جائے، مجال ہے جو منہ سے ایک لفظ یا اونچی آواز بھی نکلے۔۔

آج چھٹی کا دن ہے، دونوں میاں بیوی آمنے سامنے بیٹھے ہیں اور پچھلے تین گھنٹے سے خاموش ہیں، کہنے کے لئے کچھ ندارد۔۔

کیا کچھ بولنے یا سننے کے لئے کوئی پیمانہ یا حد مقرر ہونا جائے؟ کیا ہمیں صرف لوگوں کو خوش کرنے کے لئے بولنا چاہیے؟ یا سب کچھ اپنے اندر سمو کر خاموش ہو جانا چاہیے؟

سچ تو یہ ہے کہ الفاظ اپنی جگہ اہم ہیں تو خاموشی بھی انسانی شخصیت کا ایک اہم وصف ہے۔ کہیں کم گوئی مسائل کو جنم دیتی ہے تو کہیں الفاظ کی فراوانی فسادات کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ کہیں سالوں کی خدمت اور اطاعت بھی کوئی صلہ نہیں........

© Daily Urdu