menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Lehrain, Views Aur Hamari Masoomiyat

46 0
05.08.2026

لہریں، ویوز اور ہماری معصومیت

آج کل "ویوز (views)" کا جادو ایسے سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ انسان کو اپنے رشتہ داروں کے نام یاد ہوں نہ ہوں۔ مگر یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ وہ فلاں کے ویورز (viewers) میں شامل ہے۔ ایک خاتون بڑی سنجیدگی سے میرے پاس آئیں اور بولیں۔ میڈم! آپ میرے ویورز میں شامل ہیں۔ میں نے معصومیت سے کہا۔ بہن، میں تو آپ کو جانتی تک نہیں۔ وہ پورے اعتماد سے بولیں۔

نہیں، نہیں! آپ مجھے دیکھتی ہیں۔ میں نے خود ویورز کی لسٹ میں آپ کا نام دیکھا ہے۔ اب میری حالت وہی تھی۔ جو امتحان میں اپنا رول نمبر کسی اور کی کامیابی کی فہرست میں دیکھ کر ہوتی ہے۔ میں سوچنے لگی کہ آخر میرا نام وہاں پہنچا کیسے؟ مجھے تو یاد بھی نہیں کہ میں نے ان کی کوئی ویڈیو دیکھی ہو۔ پھر خیال آیا کہ شاید سوشل میڈیا پر انگلی ذرا سی پھسلی ہوگی اسکرین پر ان کی ویڈیو ایک لمحے کو گزری ہوگی اور الگورتھم نے اسی ایک جھلک کو محبت کا اقرار سمجھ لیا ہوگا۔ ہم تو صرف گزرے تھے مگر نظام نے اسے قیام سمجھ لیا۔

یہیں مجھے طبیعیات کا اصول یاد آگیا کہ ویوز (Waves) ایسی ارتعاشی کیفیت ہیں۔ جو مادے کو اپنی جگہ سے ہٹائے بغیر صرف توانائی منتقل کرتی ہیں۔ پانی کی لہریں........

© Daily Urdu