menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mazameen e Quran, Chobeesvi Nimaz e Taraweeh

35 0
12.03.2026

مضامین قرآن، چوبیسویں نمازِ تراویح

آج کی نمازِ تراویح میں ستائیسویں پارے کی تلاوت ہوگی جس کے کل 20 رکوع اور 6 سورتیں ہیں۔ اس پارے میں جو مضامین شامل ہیں ان میں حضرت ابراہیمؑ کے پاس فرشتوں کا انسانی شکل میں آنے کے مقصد کا سوال اور فرشتوں کا جواب، قومِ لوط کی بے راہ روی اور ہلاکت کا واقعہ، حضرت موسیٰؑ اور فرعون کا واقعہ، نافرمان قوموں کی سرکشی، فسق و فجوراور ان کی تباہی کے واقعات بیان کئے گئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت و وحدنیت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کو بیان کرتے ہوئے آسمان، زمین، ہر چیز کا جوڑا بنا کر بتادیا کہ اللہ تعالیٰ سے بڑا کوئی کاریگر نہیں۔

انسانوں اور جنات کی پیدائش کا مقصد بیان کیا کہ تمہیں رب کی عبادت کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ عقائد کی پختگی اور تین بنیادی عقائد توحید، رسالت اور قیامت کے موضوع بیان کئے۔ قیامت کی منظر کشی کرتے ہوئے آخرت کو جھٹلانے والوں کا انجام اور پرہیزگاروں کو آخروی صلہ دینے، اہلِ جنت کی غذاؤں، جنت کے خدمت گاروں، اہلِ جنت کا ایک دوسرے سے حال دریافت کرنے اور لطف و سرور کو بیان کیا۔ کفار کی نبی اکرم کی مخالفت، ان کی سرکشی، آقا پر شاعر ہونے کا الزام اور آقا کوصبر، مخصوص اوقات میں تسیبح و تمحید اور تسلی و نصیحت........

© Daily Urdu