menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mazameen e Quran, Baaisvi Nimaz e Taraweeh

48 0
08.03.2026

مضامین قرآن، بائسویں نمازِ تراویح

پچیسویں پارے کے کل 20 رکوع ہیں جو سورہ حٰم السجدہ (1 رکوع)، سورہ الشورٰی (5 رکوع)، سورہ الزُخرُف (7 رکوع)، سورہ الدخان (3 رکوع) اور سورہ الجاثیہ (4 رکوع) پر مشتمل ہے۔ اس پارے کے ابتداء میں سورہ حٰم کا ایک رکوع ہے جس میں کائناتِ ارض و سماء (قیامت، شگوفوں سے نکلنے والے پھلوں) اور وجودِ انسانی (حمل و وضع حمل) کو بیان کرکے اللہ تعالی کی قدرت، وجود اور عظمت و جلالت کی گواہی دی گئی ہے۔

انسان کی ایک عادت بتائی گئی کہ وہ اپنے لیے بھلائی کی دعا مانگتے کبھی نہیں تھکتا اور اگر اُسے کبھی کوئی شر، مصیبت یا آزمائش پہنچ جائے تو وہ مایوس و ناامید ہو جاتا ہے۔ کافروں، مشرکوں اور منکروں کو خطاب کرکے بتایا گیا کہ ہم تمہیں تمہارے اعمالِ بد کی وجہ سے سخت عذاب چکھائیں گے۔

سورہ الشوریٰ میں مرکزی مضمون اللہ تعالی کے ان نیک بندوں بارے ہے جو باہمی مشورے سے معاملات طے کرتے ہیں۔ سورہ میں قرآن کریم کی حقانیت، عظمت و شان اور عالمگیریت بیان........

© Daily Urdu