Imran Khan Ki Qaid Ke Teen Saal
عمران خان کی قید کے تین سال
آج عمران خان کو جیل میں تین سال ہوگئے ہیں۔ اس پر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا اور بتایا عمران خان ایچسن کالج لاہور/اکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج کے بانی جیل میں ہیں، ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ انہیں رہا کیا جائے۔
مجھے کچھ حیرانی ہوئی اور ٹوئٹر پر کمنٹ کیا کہ ہم سب کی ہمدردیاں خان صاحب کے ساتھ ہیں کہ وہ جیل کی تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ لیکن کیا اسد عمر نے صرف ایچسن کالج، اکسفورڈ، نمل اور ہسپتال کا ذکر کیا جو وزیراعظم بننے سے پہلے کے کارنامے ہیں۔ وہ اس ملک کے تین سال وزیراعظم بھی رہے ہیں۔ ان کے اس دور کے فیصلوں /اچیومنٹس کا بھی آپ کے ٹوئٹ میں ذکر ہونا چاہئے تھا۔
اس پر تقریباََ پوری پی ٹی آئی ناراض ہوگئی اور کچھ نے تو گالی گلوچ شروع کر دی۔........
