menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bacha Jamoora

25 0
06.08.2026

غربت اور امارت کے کھیل اور تماشے بھی عجیب ہیں۔ غریب اور امیر بچوں کے مشاغل، عادات و اطوار اور کھیل کود بھی ان کے طرز زندگی کی طرح یکسر مختلف اور متضاد ہوتے ہیں۔ ہمارا بچپن بھی چونکہ غربت میں گزرا (جس کا تسلسل تا حال جاری ہے) خیر بچپن کی تفریحات میں ایک تفریح "مداری تماشا" بھی ہوا کرتی تھی۔ یہ عمومی طور پر دو افراد پر مشتمل ہوتی۔ ایک استاد اور دوسرا بچہ جمہورا۔ کھیل کی بساط بچھ جانے کے بعد استاد بچے جمہورے سے مخاطب ہوتا، بچہ جمہورا مداری لگائے گا؟ بچہ جمورا جواب دیتا: جی استاد جی اور پھر بڑا عجیب اور دلچسپ کھیل شروع ہوتا۔

بچہ جمہورا بنیادی طور پر روایتی مداری کے تماشے کا ایک تاریخی کردار ہے جو وقت کے ساتھ سیاسی طنز کے طور پر استعمال ہونے لگا۔ تاریخ میں مداری اپنے تماشے کے دوران ایک چھوٹے بچے کو ساتھ رکھتا تھا جسے "جمہورا" یا "بچہ جمہورا" کہا جاتا تھا۔ مداری کے اشاروں پر یہ بچہ مختلف کرتب دکھاتا اور مکالمے کرتا تھا۔ فارسی اور اردو میں اس کا مطلب ہے وہ لڑکا جسے مداری شعبدے بازی کے وقت اپنا آلہ کار بناتا ہییا وہ شخص جو کسی شاطر کے اشاروں پر ناچتا رہے۔ انگریزی لغات سے رجوع کریں تو بچہ جمہورا کا مکمل مفہوم ادا کرنے والا کوئی موزوں اور برمحل لفظ کم از کم مجھ کم علم کو نہیں ملتا، البتہ اس کے لئے child assistand. yes man. puppet. minion sidekicker جیسے الفاظ ملتے ہیں اور اس کی اصطلاح اور تشریح میں لکھا ہے۔

"Bacha jamoora" literally translates to a child assistant or sidekick to a street performer, magician, or juggler. In figurative or slang usage, it describes a subordinate, a puppet, or a blindly obedient helper who dances to someone else's tune۔........

© Daily Urdu