menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

The Silent Patient

21 0
yesterday

الیکس مائیکلڈیز پیدا تو سائپرس میں ہوئے۔ اب وہ برطانوی شہری بھی ہیں۔ ان کا ناول The Silent Patient کو سنڈئے ٹائمز کی بیسٹ سیلرز کتابوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ناول نفسیات اور تھرل پر مبنی ایک مسٹری ہے۔ جس میں ہر اگلے لمحے میں کہانی ایسے انداز میں آگے چلتی ہے کہ انسان کی دلچسپی آخر تک برقرار رہتی ہے۔

اس ناول کے دو مرکزی کردار ایلشیا ب اور تھیو فائبر ہیں۔ ایلشیا ب جس کے اوپر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر گبریل کو قتل کیا ہے۔ قتل کرنے کے بعد اس نے کسی سے بات نہیں کی۔ اس کی ذہنی حالت کو بنیاد بنا کر اس کی سزا میں تخفیف تو ہوگئی ہے لیکن وہ ایک Grove میں زیر علاج ہے۔ جہاں پر اس نے کسی سے بات نہیں کی۔ ایلشیا جو ایک زبردست پینٹر تھی۔ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد بھی وہ ایک پینٹنگ بناتی ہے۔

تھیو فائبر ایک سائیکو تھراپسٹ ہے جو چھے سال بعد اس گروو میں بطور تھراپسٹ آتا ہے جہاں ایلشیا ہے۔ وہ ایلشیا کا تھراپسٹ بنتا ہے۔ وہ گروو کی انتظامیہ کو یقین دلاتا ہے کہ اپنی مہارت سے وہ ایلشیا کو بولنے پر آمادہ کرے گا۔ ایلشیا کا چپ رہنا تو ایک معمہ ہے لیکن اس کے بولنے کا جہاں باقی سب کو انتظار ہے تو اس کے ساتھ ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ایلشیا کے بولنے پر گروو کا مستقبل لگا ہوا ہے کیونکہ اب گروو کے بارے میں یہ خدشہ ہے کہ اس کو بند کرنا پڑے۔ ایلشیا کے بولنے سے گروو توجہ حاصل کر سکتا ہے اور اس کی ممکنہ بندش کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔

تھیو فائبر کا ایلشیا کے ساتھ رشتہ ایک مریض اور تھراپسٹ کا ہے لیکن یہ تعلق فقط یہاں تک نہیں ہے۔ ان دونوں کا پہلے بھی سامنا ہو چکا ہوتا ہے جس کا انکشاف کہانی میں بہت بعد میں ہوتا ہے۔

تھیو فائبر کا ایلشیا کے علاج کے ساتھ ہمیں مزید دو کہانیاں ناول کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ ایک ایلشیا کی ڈائری جو کہ چھے سال پرانی ہے۔ جس میں قتل کرنے سے پہلے کے اپنی روداد لکھی ہے۔ یہ ہمیں ایلشیا کے ذہنی کیفیت اور اس کی نیچر اور اس کی اپنی زندگی کو جاننے میں مدد دیتی ہے۔ تیسری کہانی تھیو فائبر کی زندگی سے متعلق ہے۔ اس کی اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات اور اس کی اپنی زندگی میں چلنے والے واقعات پر مشتمل ہے۔ قاری کو محسوس ہوتا ہے کہ ان تین کہانیوں میں سے ایک ماضی کے متعلق اور دو حال سے متعلق ہیں۔ ہمیں ان تینوں کہانیوں میں کوئی خاص ربط بھی نظر نہیں آتا ماسوائے ان کے کرداروں کی یکسانیت کے، لیکن ایسا نہیں ہے مصنف بہت پراسرار طریقے سے ان تینوں کہانیوں میں ربط کو بیان کیا ہے اور اس کا انکشاف بھی کہیں آخر میں ہوتا ہے۔ لہٰذا مصنف نے دلچسپ اور پراسرار انداز میں ان کو آپس میں جوڑا ہے جس کے بعد ہمیں کرداروں کے بارے میں بھی اپنی رائے پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔ ہمیں کچھ کردار بہت مخلص اور محنتی نظر آتے ہیں لیکن ان کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔

ناول پڑھتے ہوئے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ ہم کو ایلشیا اور گبریل کے درمیان محبت اور اچھی انڈرسٹینڈنگ نظر آتی ہے۔ ایلشیا جو کہ ایک پینٹر ہے وہ گبریل سے اس حد تک پیار کرتی ہے کہ گبریل کی تصویر بناتے ہوئے اس کو حضرت عیسیٰؑ کی تصویر سے مشابہت دینے کی کوشش کرتی ہے۔ ایلشیا کی ڈائری پڑھتے ہوئے ہمیں کہیں بھی ان دونوں کے درمیان تعلقات کی ایسی دڑار تو دور کی بات کوئی بڑا جھگڑا بھی نظر نہیں آتا جو ایلشیا کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کر دے۔

پھر ایک خیال آتا ہے کہ ممکن ہے کہ ایلشیا نے گبریل کو قتل نہ کیا ہو۔ یہ اس پر الزام ہو۔ لیکن سارے شواہد تو اس کے خلاف جا رہے ہیں اور اس نے پھر کبھی اپنا دفاع بھی نہیں کیا۔

دوسری تھیو فائبر ہمیں ایک مخلص، محنتی اور کمٹڈ تھراپسٹ کے روپ میں نظر آتا ہے۔ جس کا مشن ایلشیا کی خاموشی کو توڑنا ہے۔ اس کے لیے وہ کس قدر تگ و دو کرتا ہے۔ کہ وہ ایلشیا کے جیٹھ میکس سے ملتا ہے۔ وہ ایلشیا کی پھوپھی اور اس کے کزن سے ملنے دوسرے شہر جاتا ہے۔ وہ اس جگہ جاتا ہے جہاں پر ایلشیا پینٹنگ کرتی تھی اور اس دکان کے مالک سے ملتا ہے۔ ہمیں نظر آتا ہے کہ تھیو فائبر اپنے کام میں انتہائی مخلص ہے۔ جس نے ایلشیا کی خاموشی کو توڑنے کی ذمہ داری اپنے سر لی ہے تو وہ اس کو ضرور پورا کرے گا۔ لیکن یہ........

© Daily Urdu