Baldiyati Intikhab Aur Nizam Naguzeer
بلدیاتی انتخاب اور نظام ناگزیر
پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے 78 سال ہو چکے ہیں۔ اس طویل عرصے میں ہم نے ایٹم بم بنایا، موٹروے بنائیں، آئین میں کئی ترامیم کیں۔ لیکن افسوس کہ ریاست کی وہ بنیادی اکائی جس پر جمہوریت کی عمارت کھڑی ہوتی ہے، "بلدیاتی نظام" کو ہم نے ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک دیا۔
آج ملک کے طول و عرض میں عوام جس بنیادی سہولت کے لیے دربدر ہیں وہ براہِ راست بلدیات سے جڑی ہے۔ گلی کی صفائی، پینے کا پانی، سیوریج، پارک، قبرستان، بنیادی صحت مرکز، پرائمری اسکول۔ یہ سب مسائل وفاق یا صوبے کے نہیں۔ یہ آپ کے منتخب کونسلر........
