menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sahafat Ki Azadi: Jabr Ke Saaye, Muflisi Ka Qad Aur Sach Ka Kathin Safar

25 0
03.05.2026

صحافت کی آزادی: جبر کے سائے، مفلسی کا قد اور سچ کا کٹھن سفر

آج 3 مئی ہے، یعنی صحافت کی آزادی کا عالمی دن۔ ہر سال کی طرح آج بھی دنیا بھر میں سیمینار ہوں گے، ایوانوں میں بڑی بڑی تقریبات سجھائی جائیں گی، آزادیِ اظہار کے گن گائے جائیں گے اور صحافت کو ریاست کا "چوتھا ستون" قرار دے کر اس کی اہمیت پر طویل لیکچرز دیے جائیں گے۔ لیکن ایک تلخ اور اہم سوال جو ہر دیانت دار ضمیر کے سامنے کسی نوکیلے خنجر کی طرح کھڑا ہے، وہ یہ کہ کیا واقعی آج کا صحافی آزاد ہے؟ کیا وہ سب کچھ لکھ سکتا ہے جو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھتا اور اپنے گرد و پیش میں محسوس کرتا ہے؟ یا پھر آزادیِ صحافت محض ایک خوشنما نعرہ اور کتابی اصطلاح بن کر رہ گئی ہے؟

حقیقتِ حال یہ ہے کہ صحافت آج کے دور میں بدترین جبر، پوشیدہ مصلحتوں اور معاشی بیڑیوں کے سائے میں سسک رہی ہے۔ ایک طرف طاقتور حلقوں کا دباؤ ہے تو دوسری طرف کارپوریٹ میڈیا کے مالکان کے اپنے مفادات اور اشتہارات کی بندش کا خوف۔ سچ لکھنا آج کے دور میں ننگے پاؤں خاردار تاروں پر چلنے کے مترادف بن چکا ہے۔ جب ایک کالم نگار یا رپورٹر کسی بڑے طبقے کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے، نظام کی........

© Daily Urdu