menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ke Senior Tareen Siasatdan Ka Reset Par Izhar Se Gurez Kyun

25 0
previous day

پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان کا "ری سیٹ" پر اظہار سے گریز کیوں

کئی دنوں سے خلقِ خدا کے دل ودماغ میں نہیں بلکہ ریگولر اور سوشل میڈیا ہی پر طوفان برپا ہے۔ بندوبستِ حکومت ہنگامی بنیادوں پر "ری سیٹ" کرنے کی گفتگو ہورہی ہے۔ "ری سیٹ" کے تناظر میں اقتدار واختیار کو "عوام کی دہلیز" تک پہنچانے کے لئے نئے صوبوں کی تشکیل بھی زیر بحث ہے۔ نام نہاد "نظام کہنہ" کے طفیل 1980ء کی دہائی سے کسی نہ کسی صورت اقتدار سے فیض یاب ہورہی سیاسی اشرافیہ "ری سیٹ" کی تجویز سے خوش نہیں۔ سیاست "ہائی برڈ" ہوجانے کی وجہ سے اگرچہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی جرأت دکھا نہیں پارہی۔

"سیم پیج" کی برکتوں کے اسیر ہوئے سیاستدانوں کے برعکس منگل کی شام پیپلز پارٹی کے جواں سال رہ نما بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب جاکر صحافیوں سے طویل گفتگو کی ہمت دکھائی۔ سندھ کی حالیہ تاریخ سے آگاہ افراد کو ان کی "باغیانہ" تقریر سے حیرت نہ ہوئی۔ 1978ء سے 2011ء تک بطور صحافی میں نے فقط کراچی ہی نہیں سندھ کے دیگر شہروں اور دیہات میں کئی بار سفر کے دوران "دیہی" اور "شہری" کے نام پر بھڑکائی وحشت کا مشاہدہ کیا۔ 1970ء کے برس کراچی کے لیاری کی گلیاں ایک طالب علم تنظیم تشکیل دینے کی غرض سے چھانتا رہا ہوں۔ ایک دہائی قبل وہاں چھڑی "کینگ وار" نے اس کے باوجود بوکھلادیا تھا۔

سندھ کی حالیہ تاریخ اور ٹھوس حقائق سے ناآشنا افراد کے لیے یہ سمجھنا بہت دشوار ہے کہ بلاول بھٹو زرداری منگل کے روز کراچی پریس........

© Daily Urdu