Kya Jang Bandi Ko Mazeed Tool Dene Par Ittefaq Ho Paye Ga?
کیا جنگ بندی کو مزید طول دینے پر اتفاق ہو پائے گا؟
اس حقیقت کو تسلیم کئے بغیر بات آگے بڑھائی نہیں جاسکتی کہ اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ٹرمپ نے خود کو عام سفید فام امریکی شہری کا نمائندہ ثابت کیا ہے۔ روایتی سیاستدانوں اور ریاستی اداروں سے مایوسی کے علاوہ ٹرمپ نے نہایت مہارت ا ور ثابت قدمی سے سفید فام امریکی کے دل ودماغ میں نسلوں سے موجود تعصبات کو ڈھٹائی سے اپنالیا۔ اس امر پر مصر رہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سپرطاقت غیر ملکوں سے غیر قانونی طورپر امریکہ در آئے افراد خصوصاََ مسلمان تارکین وطن کی وجہ سے زوال پذیر ہورہی ہے۔
اس کے فیصلہ ساز اور سرمایہ کار امریکہ کی "عظمت" بحال کرنے پر توجہ دینے کے بجائے چین کے بعد بھارت اور ویت نام جیسے ملکوں میں کم از کم سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی ہوس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بے روزگار اور غریب سے غریب تر ہورہے ہیں "اصل امریکی شہریوں" کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ سفید فام امریکی اکثریت کے دل ودماغ میں نسلوں سے موجود تعصبات کو ڈھٹائی سے اپناتے ہوئے وہ دوسری بار ایوان صدر پہنچ گیا۔ امریکی آئین کے اعتبار سے وہ تیسری بار منتخب ہونہیں سکتا۔ فی الوقت اس میں ترمیم کے بغیر وہ 2028ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے۔
وائٹ ہائوس میں دوسری بار پہنچ جانے کے بعد امریکی صدور تاریخ میں زندہ رہنے کے لئے کچھ "نیا" کرنے کو بے چین ہوتے ہیں۔ ان کی اس خواہش کو Legacyکی تمنا کہا جاتا ہے۔ دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نظر بظاہر دنیا کو دیرپاامن فراہم........
