Khawateen Ke Huqooq Ya Insani Waqar Ka Sawal?
خواتین کے حقوق یا انسانی وقار کا سوال؟
گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کے کئی لرزہ خیز واقعات سامنے آئے۔ ایک کم عمر لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی، کوئٹہ میں ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا، ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں قتل ہوئی، ساہیوال میں ماں اور بیٹی کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا، جبکہ ایک گھریلو ملازمہ مسلسل استحصال کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ یہ صرف وہ واقعات ہیں جو میڈیا تک پہنچ سکے، جبکہ بے شمار کہانیاں خاموشی کے اندھیروں میں دفن ہو جاتی ہیں۔
ایسے حالات میں جب خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے تو بعض حلقے سوال اٹھاتے........
