menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

9 May Se 10 May Tak Ka Safar

20 0
11.05.2026

9 مئی سے 10 مئی تک کا سفر

میری نظر میں پاک فوج کا اہم ترین سفر 9 مئی 2023ء سے 10 مئی 2025ءکے درمیان کا تھا۔ تین برس پہلے والا 9 مئی پاک فوج کو ایک گہرائی میں پھینکنے والا تھا، اس کی اپنی قوم کے ساتھ ایک بڑی خلیج پیدا کرنے والا تھا۔ اس 9 مئی کو برپا کرنے والے بھی غیر نہیں تھے بلکہ ان کے پاس پاکستان ہی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ تھے مگر دوسری طرف ایک برس پہلے والا 10 مئی تھا اور ا ن کے درمیان دو برس۔ ان دوبرسوں میں پاک فوج پر کون کون سی تہمت نہیں لگائی گئی اور کون کون سا طوفان تھا جو برپا نہیں کیا گیا۔

9 مئی ایک منظم مہم کا نتیجہ تھا جس سے پہلے اسی فوج کوآئینی، سیاسی اور اخلاقی غیرجانبداری پر جانور قرار دیا جا رہاتھا، اس کے سربراہ کی تقرری کے موقعے پر اپنے من پسند کی تقرری کے لئے لانگ مارچ کئے جا رہے تھے، فوج کے سربراہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی مقاصد پورے نہ کرنے پرمیر جعفراور میر صادق کہا جا رہا تھا۔ اس گروہ کا مطالبہ ایک تھا کہ فوج اپنی آئینی غیر جانبداری ترک کرتے ہوئے اسی طرح اقتدار میں لے آئے جس طرح اس صدی کی دوسری دہائی میں کھیل کھیلا گیا تھا۔ اسی سازشی اور نااہل شخص کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ایک گروہ نے ہر گندی اور غلیظ حرکت کی۔

دھرنے کروائے گئے، سیاسی جماعتوں کو تڑوایا گیا، ایک منتخب وزیراعظم کو عدلیہ کو کٹھ پتلی بنا کے نااہل کروایا گیاا ور پھر آرٹی ایس بٹھایا گیا۔ مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ فوج کو بہت جلد اندازہ ہوگیا تھا کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے........

© Daily Urdu