Jahangir Khan Tareen Ke Liye Maqbool Mor Ka Sabaq
جہانگیر خان ترین کے لیے مقبول موڑ کا سبق
سیاست اور کاروبار کا رشتہ ہمیشہ سے گہرا اور پیچیدہ رہا ہے، بالخصوص جب بات ایسے خطوں کی ہو جہاں معاشی سرگرمیوں کا محور چند بڑی صنعتیں اور زرعی ادارے ہوں۔ کسی بھی صنعتی یا سیاسی شخصیت کی اصل طاقت اس کے عوامی روابط اور مقامی سطح پر فلاحی اقدامات کی پائیداری میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ جب ہم جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع بالخصوص رحیم یار خان اور تحصیل صادق آباد کے تناظر میں دیکھتے ہیں تو جہانگیر خان ترین اور ان کے صنعتی گروپ کا نام نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جہانگیر خان ترین کو دنیا بھر میں ایک نمایاں سیاسی اور کاروباری شناخت دینے میں صادق آباد کی دھرتی کا بنیادی کردار ہے۔ یہاں ان کے وسیع و عریض کاروباری پراجیکٹس بشمول جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ، جے کے ڈیری، روڈس گراس کی پیداوار اور جدید زرعی اقدامات نہ صرف اس علاقے کی معیشت کا حصہ ہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہیں۔
تاہم سیاست اور تجارت کے اس سفر میں جب زمینی حقائق سے چشم پوشی کی جائے یا عوامی جذبات کو نظر انداز کیا جائے تو نتائج اکثر غیر متوقع اور تلخ ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں صادق آباد........
