Maeeshat Ki Bindiya
پچھلے برس جب عید پر کراچی آئی تھی تب بھی کریم آباد کی مین روڈ ناپید تھی، ایک خوفناک گڑھا موجود۔ معلوم ہوا کہ فلائی اوور بن رہا ہے۔ ہیبت ناک طریقے سے ٹریفک کا آنا جانا، پیدل چلنے والوں کی خواری، دھکے کھا کر میں اور سندس واپس آ گئے۔ کیونکہ ہم کو پرانا راستہ اور دکانیں مل ہی نہیں رہیں تھیں۔ عجیب افراتفری تھی۔
کریم آباد جانا اچھا لگتا ہے سو اسی لئے گئی تھی، اس بار بھی جانے کا ارادہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہی صورتحال ہے۔ یعنی ایک سال میں جو کچھ بننا تھا نہ بن سکا یا نہ جانے بنایا نہ گیا۔ جب کہ اسلام آباد میں صرف پندرہ دن لگتے ہیں چاہے ایک نئی سڑک کی........
