menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Karachi Wafaq Ka Hissa Banne Ja Raha Hai

18 15
26.01.2026

کیا کراچی وفاق کا حصہ بننے جا رہا ہے، یہ سوال اب محض سوشل میڈیا کی زینت یا چند سیاسی حلقوں کی سرگوشی تک محدود نہیں رہا، بلکہ قومی سیاست، مقتدر ایوانوں اور سنجیدہ مجالس میں بھی زیرِ بحث آ چکا ہے۔ بظاہر یہ سوال ایک انتظامی تبدیلی سے متعلق محسوس ہوتا ہے، مگر درحقیقت اس کے پیچھے برسوں کی محرومی، ناانصافی اور مسلسل نظر انداز ہونے جیسے عوامل کارفرما ہیں۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، معاشی شہ رگ ہے، قومی معیشت کا مرکز اور ریونیو کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ بندرگاہیں ہوں، صنعتیں ہوں، تجارتی مراکز ہوں یا مالیاتی سرگرمیاں ملک کی معیشت کا پہیہ بڑی حد تک کراچی کے دم سے ہی چلتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق قومی خزانے میں شامل ہونے والے ٹیکس کا بڑا حصہ اسی شہر سے آتا ہے۔ اس کے باوجود المیہ یہ ہے کہ سہولیات کے اعتبار سے کراچی کو ہمیشہ سوتیلا سلوک ہی ملا ہے۔

شہر کا انفراسٹرکچر زبوں حالی کی بدترین مثال بن چکا ہے۔ پانی، جو زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، آج کراچی کے شہریوں کے لیے سب سے بڑی آزمائش بن چکا ہے۔ کئی کئی دن نلکوں میں پانی نہیں آتا، لوگ ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں اور مجبوراً مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدتے ہیں۔ یہ صورتِ حال نہ صرف ملک کے سب سے بڑے شہر کے شایانِ شان نہیں، بلکہ یہ ریاستی ناکامی کا برملا اظہار ہے۔ سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ بارش ہو یا........

© Daily Urdu