menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khawab, Hunar Aur Technology

29 0
22.07.2026

خواب، ہنر اور ٹیکنالوجی

کبھی کھلونا صرف بچوں کے کھیلنے کی چیز سمجھا جاتا تھا لیکن آج دنیا بدل چکی ہے۔ ایک خوب صورت کردار، ایک منفرد خاکہ، ایک دلچسپ کہانی اور جدید ٹیکنالوجی مل کر ایک ایسی مصنوعات تخلیق کر سکتے ہیں جو نہ صرف نوجوانوں کے جذبات سے جڑتی ہے بلکہ اربوں یوآن کی صنعت بھی بن سکتی ہے۔ چین میں جدید اور مقبول ڈیزائن والے کھلونوں کی صنعت اسی تبدیلی کی ایک نمایاں مثال ہے۔

رواں سال کے آغاز سے چین میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ لوگوں کی ثقافتی ضروریات اور تفریحی پسند میں آنے والی تبدیلی نے نئی صنعتوں کے لیے بڑی گنجائش پیدا کی ہے۔ ان میں "ٹرینڈی ٹوائز" اور تخلیقی کرداروں پر مبنی کھلونوں کی صنعت خاص طور پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کبھی ایک محدود دائرے کی تخلیقی سرگرمی سمجھے جانے والا یہ شعبہ اب 100 ارب یوآن کی مارکیٹ کی جانب بڑھ رہا ہے اور ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے امکانات پیدا کر رہا ہے۔ اس صنعت کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف ایک کھلونا تیار نہیں کیا جاتا، بلکہ ایک مکمل تخلیقی دنیا تشکیل دی جاتی ہے۔

کسی کردار کا لباس، اس کی شکل، اس کے جذبات، اس کی کہانی اور اس سے جڑی پوری ثقافتی شناخت ایک ایسی مصنوعات میں تبدیل ہو جاتی ہے جسے لوگ خریدتے بھی ہیں اور اس سے جذباتی تعلق بھی قائم کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں فن، ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور کاروبار ایک........

© Daily Urdu