Qaumi Currency Ko Siasat Se Mehfooz Rakhen
قومی کرنسی کو سیاست سے محفوظ رکھیں
پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ارشد ملک کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر شائع کرنے کی تجویز نے ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ بظاہر یہ ایک رکن اسمبلی کی ذاتی رائے معلوم ہوتی ہے، لیکن اس کے مضمرات محض ایک تجویز تک محدود نہیں۔ یہ سوال دراصل قومی علامتوں، سیاسی روایتوں اور ریاستی وقار سے جڑا ہوا ہے۔
ارشد ملک کا مؤقف ہے کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی اور معاشی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، لہٰذا ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کی تصویر قومی کرنسی پر شائع ہونی چاہیے۔ بلاشبہ ہر سیاسی جماعت اپنے قائد کی خدمات کو نمایاں کرنے کا حق رکھتی ہے اور سیاسی رہنماؤں کے کردار پر رائے بھی مختلف ہو سکتی ہے۔ تاہم اصل سوال یہ نہیں کہ نواز شریف نے خدمات انجام دی ہیں یا نہیں، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا قومی کرنسی سیاسی شخصیات کی تشہیر کا ذریعہ بننی چاہیے؟ پاکستانی کرنسی پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر محض ایک شخصیت کی تصویر نہیں بلکہ ایک نظریے، ایک تاریخ اور ایک قومی اتفاقِ رائے کی علامت ہے۔ قائداعظم وہ شخصیت ہیں جن کے نام پر کسی سیاسی جماعت، کسی........
