menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Azad Kashmir Intikhabi Marka Ya Siasi Noora Kushti?

24 0
24.07.2026

آزاد کشمیر انتخابی معرکہ یا سیاسی نورا کشتی؟

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات ایک بار پھر پاکستان کی قومی سیاست کا عکس پیش کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں، ایسے بیانات دے رہے ہیں جنہیں سن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا یہ جماعتیں ایک دوسرے کی شدید ترین سیاسی مخالف ہیں اور ان کے درمیان کسی قسم کا سیاسی تعاون یا مفاہمت موجود نہیں۔ لیکن جب زمینی حقائق پر نظر ڈالی جائے تو منظرنامہ کچھ اور ہی دکھائی دیتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو صرف پنجاب کی سڑکیں ہی اچھی نظر آتی ہیں، صوبے سے باہر نکلتے ہی بنیادی ڈھانچے کی خستہ حالی سامنے آ جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ رائیونڈ کو ہی پورا پنجاب سمجھتے ہیں اور انہیں اندرون پنجاب کی حالت زار کی کوئی پرواہ نہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھی اسلام آباد سے فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہے اور ایک مخصوص سیاسی سوچ کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ (ن) کو........

© Daily Urdu