Pak Fauj Asasa Ya Bojh?
پاک فوج اثاثہ یا بوجھ؟
ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے اندر داخلی سطح پر افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہاہے، خلیجی ریاست کویت نے پاکستان کے ساتھ سعودی طرز کے دفاعی معاہدے کی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے کافی حد تک ابتدائی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔ کویت رقبے کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے لیکن توانائی، وسائل، مالی استحکام اور خلیج میں جغرافیائی حیثیت سے اسے اہم مقام حاصل ہے۔ دفاعی بجٹ کو ہمیشہ ملکی معیشت، جغرافیہ، خطرات اور قومی ضروریات کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔
پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جسے مشرق میں ایک بڑی فوجی طاقت، مغرب میں غیر مستحکم سرحد، شمال میں حساس جغرافیائی حالات اور اندرونی دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ ایسے ملک کے لیے مضبوط دفاع کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی بنیادی ضرورت ہے۔ اصل سوال یہ نہیں کہ فوج پر کتنا خرچ ہوتا ہے بلکہ یہ ہے کہ کیا فوج صرف خرچ کرتی ہے یا قومی ترقی کا ایک ذریعہ بھی بن سکتی ہے؟ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی تقریباً ہر بڑی طاقت نے اپنی عسکری قوت کو صرف دفاع تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے قومی معیشت، صنعت،........
