Mufti Abdur Raheem Madaris Ke Mujadid
مفتی عبد الرحیم مدارس کے مجدد
مفتی عبد الرحیم صاحب ملک کے نامور مدرسہ جامعۃ الرشید کے سرپرست اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں دینی مدارس کے نظام، نصاب، طلبہ کی فکری تربیت، جدید تقاضوں سے ہم آہنگی اور مدارس کے سماجی کردار کو مضبوط بنانے پر صرف کی ہیں۔ بیس پچیس سال قبل جب مدارس کی دنیا میں نصابی اور فکری جمود ایک مسلمہ حقیقت تھا اس وقت مفتی عبد الرحیم صاحب نے ان مسائل کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ عملی طور پر میدان میں اتر کر بہتری اور اصلاح کی کوششیں کی۔
انہوں نے مدارس کے نصاب میں جدید علوم، جدید زبان، جدید محاورے اور عصرِ حاضر کی ضروریات کو شامل کرکے مدارس کے فکری اور نصابی جمود میں ارتعاش پیدا کیا۔ آج سے بیس پچیس سال قبل یہ اقدامات آسان نہیں تھے لیکن مفتی صاحب نے یہ بیڑا اٹھایا اور اس کے اثرات مجموعی طور پر ہماری مدارس کی دنیا میں محسوس کیے گئے۔ مفتی عبد الرحیم صاحب نے بہت پہلے یہ محسوس کر لیا تھا کہ اگر مدارس اپنے بنیادی دینی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ان کے فضلاء کو مستقبل میں متعدد عملی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہی احساس ان کی اصلاحی جدوجہد کا بنیادی محرک بنا۔
مفتی صاحب کی ایک بڑی خدمت یہ ہے کہ انہوں نے مدارس کے بارے میں معاشرے میں موجود روایتی تاثر کو بدلنے کی کوشش کی۔ ایک زمانہ تھا جب مدرسہ عام آدمی کی نظر میں صرف ایک ایسا........
