6 September 1965
پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے پاکستان کشمیر کو شہ رگ پاکستان کہتا ہے جبکہ بھارت بھی کشمیر کو شہ رگ ہی قرار دیتا ہے۔ پاکستان میں داخل ہونے والے سب دریا سوائے ستلج کے کشمیر سے ہو کر آتے ہیں۔ کشمیر پر پہلی جنگ جنوری 1947 میں ہی ہوئی تھی جس کی بنا پر مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھارت خود مسئلے کو لے کر یو این او میں گیا جس میں فیصلہ ہوا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ کشمیری عوام جو فیصلہ دے اس پرعمل کریں گے مگر بھارت آج تک اس فیصلے پر عمل کرنے سے قاصر ہے۔
پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام سے بہت زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ بھارت جب بھی کشمیر میں کشمیری عوام پر زیادتی کرتا ہے تو پاکستانی عوام اپنی فوج پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ تم لوگ کشمیری بھائیوں کے لئے کیوں نہیں حرکت میں آتے جس کی بنا پر فوج کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے۔ 1965 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا۔ ہوا یوں کہ بھارت نے اگست کے شروع میں کشمیر میں حضرت بل کی درگاہ پر حملہ کیا درگاہ کی بے حرمتی کی اور کئی مسلمانوں کو شہید کیا گیا جس سے پاکستان میں مسلمانوں کے جذبات مجروح........
