menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Grand Father Paradox

23 0
17.07.2026

اوینجر اینڈ گیم دیکھی ہے؟ اگر ہاں تو پھر لوکی سیریز ضرور دیکھیں۔

فرض کریں مستقبل میں وقت کا سفر ممکن ہو جاتا ہے اور آپ ماضی میں جا کر اپنے دادا کو اس وقت قتل کر دیتے ہیں جب ابھی ان کی اولاد بھی پیدا نہیں ہوئی تھی۔ اگر آپ کے دادا ہی زندہ نہ رہتے تو آپ کے والد کبھی پیدا نہ ہوتے اور اگر آپ کے والد پیدا نہ ہوتے تو آپ خود بھی کبھی وجود میں نہ آتے۔ لیکن اگر آپ پیدا ہی نہیں ہوئے تو پھر ماضی میں جا کر اپنے دادا کو قتل کس نے کیا؟ یہی بظاہر ناممکن صورت حال گرینڈ فادر پراڈوکس کہلاتی ہے اور یہ وقت کے سفر سے جڑا سب سے مشہور تضاد ہے۔

یہ پراڈوکس ایک بنیادی سوال اٹھاتا ہے۔ کیا انسان ماضی کو تبدیل کر سکتا ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر تاریخ میں ایسی تبدیلیاں ممکن ہیں جو خود ان واقعات........

© Daily Urdu