Hospital Aur Manfi Khayalat
ہسپتال ان جگہوں میں سے ایک ہے جہاں وقت گھونگھے کی دم پہ سوار ہو جاتا ہے۔ یہاں آنے کے بعد انسان کو یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ آبادی کا مسئلہ واقعی میں توجہ طلب ہے۔ یہ زیادہ آبادی ہی تو ہے جس کی وجہ سے انسانوں کی بھیڑ سے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ لیکن خیر، اس بھیڑ کا حصہ تو ہم سب بھی ہے۔ ہم سب اس بھیڑ کا حصہ کیسے بنے؟
ہم سب میں سے جو بھی والدین کی پہلی اولاد ہے ان میں سے زیادہ تر کو وجود محض اس لئے بخشا گیا کہ ان کی والدین کی جنسی صحت ثابت ہو جائے۔ پہلی اولاد "لوگ کیا کہیں گے" والی زہر آلود تیروں سے بچنے کے لیے ڈھال ہی تو ہوتی ہے۔ باقی دوسرے اور تیسرے یا اس سے آگے تب ہی سوچا جاتا ہے جب میاں بیوی ایک دوسرے سے اکتا جائے تب وہ کسی ایسے کے بارے میں سوچتے ہیں کہ جس سے وہ دونوں خود کو ریلیٹ کرسکے۔ کبھی کبھی تو ڈیوڈ بانٹر........
