Gaun Ke Chappar Aur Talaab Ki Bahali
گاؤں کے چھپڑ اور تالاب کی بحالی
ہم بحیثیت قوم ترقی پسند نہیں بلکہ انفرادی حیثیت سے ہرکام نمائشی سطح پر کرنے کو اوّلیت دیتے ہیں اور اپنی بربادی کا سامان خود پیدا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے جس کی کئی ایک مثالیں آپ کے سامنے ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں پڑھے لکھے لوگوں سے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔ میرا اشارہ ان لوگوں کی طرف ہے جو پڑے لکھے اور اپنی فیلڈ میں متحرک اور فعال کردار ادا کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں موجود پرانے چھپڑوں اور تالابوں کی بحالی کا فیصلہ ایک نہایت اہم اور بروقت اقدام ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب اس وقت شدید آبی بحران کے خطرے سے دوچار ہے۔ زیرِ زمین پانی کا اندھا دھند استعمال، بارشوں کے پانی کو محفوظ نہ کرنا اور قدرتی آبی ذخائر کی تباہی ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے پانی کی سطح تیزی سے نیچے جارہی ہے۔ ایسے حالات میں گاؤں کے چھپڑ اور تالاب دراصل ایک قدرتی نعمت اور ماحول دوست نظام ہیں جو پانی کے ذخیرے اور زیرِ زمین آبی نظام کو برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق دیہی علاقوں میں موجود چھپڑ دراصل ویٹ لینڈ (Wetlands) کا درجہ رکھتے ہیں۔ ویٹ لینڈ وہ قدرتی علاقے........
