menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Multan Ka Maqtal Aur Yateem Waseem Abbas Ka Behta Lahu

30 0
22.10.2026

ملتان کا مقتل اور یتیم وسیم عباس کا بہتا لہو

فاتحِ خیبر، خلیفہءراشد حضرت علیؓ کا وہ مشہور اور سنہرا قول ہم سب کے لیے زندگی کی ایک سچی اور کھری حقیقت ہے کہ"کوئی بھی معاشرہ کفر کے نظام کے ساتھ تو چل سکتا ہے اور قائم رہ سکتا ہے، لیکن ظلم کے نظام کے ساتھ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا اور نہ ہی قائم رہ سکتا ہے۔ " مولیٰ علیؓ کے اس عظیم قول کو سامنے رکھ کر جب ہم آج اپنے اردگرد کے حالات اور اپنے معاشرے کو دیکھتے ہیں، تو یقین جانیے روح کانپ اٹھتی ہے اور دل خون کے آنسو روتا ہے۔

آپ سب جانتے ہیں کہ میرے زیادہ تر کالم پنجاب کی خوبصورت ثقافت، میلوں اور یہاں کے جیتے جاگتے رنگوں پر لکھے ہوتے ہیں اور میں اپنی ان تحریروں میں اپنے پیارے دوستوں کا ذکر بھی بڑے شوق اور محبت سے کرتا ہوں۔ گزشتہ روز میں، میرے ہونہار شاگرد معروف کالم نگار خالد مسعود اور عامر سہیل مٹو ایک چائے کے ڈھابے پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ اچانک ملتان کے اس لرزہ خیز واقعے پر گفتگو شروع ہوگئی۔ یقین مانیں اس معصوم بچے وسیم عباس کی مظلومیت کا ذکر کرتے کرتے ہم سب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور چائے کا وہ کپ وہیں کا وہیں دھرے کا دھرا رہ گیا۔ پچھلے دو دن سے مجھ سے اس واقعے کے غم میں کچھ اور لکھا ہی نہیں جا رہا۔

جب میں ملتان کے اس افسوسناک واقعے پر لکھنے بیٹھا تو میرے سامنے معصوم وسیم عباس کی وہ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو تھی، جس میں وہ معصوم بچہ خود کو ایک ظالم........

© Daily Urdu