menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aur Azab Kisay Kehte Hain? (2)

30 0
22.10.2026

اور عذاب کسے کہتے ہیں؟ (2)

گھر میں اگر کوئی بچہ اپنے بڑے کی کوئی بات نا مانے اور نافرمانی کرتا ہے تو وہ لازمی سزا کا مرتکب ٹہرتا ہے اور اسے فوراً سزاسنائی نہیں بلکہ دے دی جاتی ہے۔ اسی طرح کا قانون تعلیمی اداروں میں بھی رائج ہوتا ہے اور آگے بڑھتے جائیں تو برسرِ روزگار ہونے کے بعد بھی یہ سلسلہ کچھ اس طرح جاری و ساری رہتا ہے کہ ادارے کی بنائی گئی حکمت عملی جسے انگریزی میں پالیسی کہتے ہیں کے خلاف نہیں جایا جاسکتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ادارے کے بنائے گئے نظام کے تحت خلاف ورزی کرنے والا سزا کا مستحق ٹھرتا ہے جہاں ملزم کے مجرم ثابت ہوجانے پر نوکری سے خارج بھی کیا جاسکتا ہے۔ ادارہ ایک ایسے دستاویزجس سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے پر دستخط بھی لے لئے جاتے ہیں جس پر ادارے کی حکمت عملی کے خلاف جانے کی صورت میں کیا سزا دی جاسکتی ہے۔

آج دنیا جہاں میں کیا کچھ چل رہا ہے اس کی بات نہیں کرتے، ہم اپنے گردونواح کی بات کرتے ہیں اپنے ملک، اپنے شہر اور اپنے علاقے کی بات کرتے ہیں جہاں ایک طرف تو سماجی ابلاغ پر معلومات کے نا تھمنے والے طوفان میں اللہ، رسول ﷺ، صحابہ کرامؓ اور بزرگان دینؒ کی تعلیمات اپنے اسٹیٹس پر لگائے جاتے ہیں، مختلف سماجی ابلاغ کے صفحات بھردئے جاتے ہیں اور شائد یہ بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ہم کتنا کچھ جانتے ہیں، کتنے دین دار ہیں اور دیکھنے والے بھی اپنی اصلاح ان کے لگائے گئے پیغامات کی روشنی میں کریں۔ ہم یہاں ایک بات بھول جاتے ہیں کہ ہماری اسکرین پر بھی ایسے بے تحاشہ پیغامات آتے ہیں جنہیں ہم اپنی انگلی کی ہلکی سی جنبش سے آگے بڑھا دیتے ہیں اور بڑھاتے ہی چلے جاتے ہیں تو دوسروں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ دین کی شائد ایسی ترویج وہ لوگ بھی نہیں کرپائے جو گھر وں کے دروازوں پر دستک دیتے........

© Daily Urdu