menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shah Faisal Shaheed Yaad Kyun Aate Hain

8 10
06.02.2026

ستر ہزار سے زائد انسانوں کے خون سے رنگین غزہ کی وہ بدقسمت سرزمین ہے، جس پراز سر نو تعمیر کا منصوبہ ہے جسکی ذمہ داری غزہ امن بورڈ کے ناتواں کندھوں پر آن پڑی ہے اس ساحلی پٹی پر سیاحتی تفریحی ریزاٹس اور رہائشی جدید ٹاورزتعمیر کئے جانے ہیں، اس منصوبہ کے روح رواں امریکی صدر ہیں۔ اس تعمیر کو وہ مشرق وسطی میں امن اور اہل غزہ کی بحالی سے موسوم کر رہے ہیں، اہل عرب بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں، جنکی ہمدردیاں حماس سے زیادہ اسرائیل سے وابستہ ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے مابین سیز فائرکے باوجود نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بچے، بزرگ، خواتین حتیٰ کہ صحافی اور عالمی اداروں کے ملازمین بھی محفوظ نہیں رہے ہیں، اب تلک پورا غزہ ملیا میٹ ہوگیا ہے، بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جواسرائیل جنگ کی نذر ہوئے ہیں، جس کے خلاف پورا عالم سراپا احتجاج رہا، مگر اسرائیلی انتظامیہ نے ظلم، جبر اور بربریت کی انتہا کردی جس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ملتی، ایک قابض ریاست نے عالمی ادارہ امن اقوام متحدہ کی موجودگی میں کارپٹ بمباری کرکے اہل غزہ کی دنیا ہی اندھیر کر دی، کوئی عالمی، اخلاقی قانون ظالم، جابر سرکار کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، امن کے نام پر نئی پٹاری کھولی جارہی ہے مگر تعمیر غزہ کے عنوان سے امن بورڈ منصوبہ کے خدوخال سے سازش کی بو آرہی ہے، عالمی طاقتوں کی اسرائیل کے حق میں ویٹو اور غزہ کی تعمیر نو پر عشق قاتل سے بھی اور مقتول سے بھی ہمدردی کا........

© Daily Urdu