menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Patwari

17 0
31.05.2026

پٹواری بنیادی طور پر ہندی زبان سے ماخوذ لفظ ہے، جس کے معنی ہیں "گاؤں کا حساب رکھنے والا" برصغیر میں یہ عہدہ اپنی تاریخ رکھتا ہے، برصغیر کے زرعی اور مالکانہ نظام کا ایک انتہائی اہم اور قدیم حصہ ہے، شیر شاہ سوری، مغل حکمرانوں اور افغان سرداروں کے ادوا ہی س اس کا کردار کلیدی رہا ہے، زمین کے ریکارڈ رکھنے سے لے کر خسرہ، انتقال ملکیت تک کی ذمہ داری اس ناتواں کے کندھے پررہی ہے، ہر چند عہد جدید میں زمینوں کا ریاستی نظام ڈیجیٹل ہوتا جارہا ہے پھر بھی اسکی اہمیت مسلمہ ہے۔

ہماری دھرتی پر جو پٹوار خانہ کا نظام ہے یہ برطانوی سامراج سے مستعار لیا ہوا ہے، جسکی بنیاد 1870 میں رکھی گئی، اس کے تحت زمینوں کی پیمائش اور مالیہ کی وصولی کا نظام وضع کیا گیا، پٹواری فصلوں کی رپورٹ تیار کرنے اور لگان کا ریکارڈ رکھنے کا بھی ذمہ دار تھا، برطانوی عہد میں اسکے علاوہ جو عہدہ جات دیہی کلچر میں معروف تھے، وہ لمبڑ دار اور ذیل دار بھی تھے، پٹواری کی طرح یہ سرکاری ملازم تو نہ تھے مگر محکمہ مال کے کارندے سمجھے جاتے ہیں، آبیانہ، مالیہ کسانوں سے اکھٹا کرنا اور اسے سرکار کے خزانہ میں جمع کروانا انکی ذمہ داری ہے۔

برطانوی عہد ہی سے دیہی علاقہ جات میں آنے والے سرکاری مہمانوں کی میزبانی کا اہتمام کرنا بھی بذمہ پٹواری ہے، یہ خدمت اپنی جیب سے وہ انجام نہیں دیتا بلکہ اسکی ادائیگی نمبر دار یا ذیل دار اس زمین کی آمدن سے کرتا ہے جو سرکار نے نمبر داری یا گھوڑی پال سکیم کے تحت نام سے زمین مختص کی جو لمبڑ یا ذیل دار کے زیر تسلط ہوتی، نسل در........

© Daily Urdu