Garha More Municipal Committee Ke Rutba Se Mehroom Kyun?
راقم کی جنم بھومی چک نمبر 190/W. B سے قریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلہ پر ملتان، وہاڑی روڈ پے ضلع وہاڑ ی میں مقام گڑھا موڑ ہے، آج سے قریباً تیس سال قبل ایک سرکاری بنک، ایک ہائی سکول فار بوائز، ایک ڈسپنسری، اشیاء ضرورت کی چند دوکانیں اور یونین کونسل اور بوہڑ کا درخت اُس کا کل اثاثہ تھا، اسکی آبادی بھی واجبی اور بے ترتیب تھی، بجلی کی ترسیل دور دراز سے جاری تھی، ماضی میں چند ایک جننگ فیکٹری اور آئل ملز تھیں جو مقامی افراد کے روزگار کا ذریعہ تھیں۔
مذکورہ مدت میں انتظامی طور پر جن سہولیات میں اضافہ ہوا ہے، ان میں ڈسپنسری کا آپ گریڈ ہو کر رورل ہیلتھ سنٹر بن جانا ہے، گریڈ اسٹیشن کا بننا، ہائی سکول کا ہائر سیکنڈری کا درجہ پانا، علاوہ ازیں، زرعی دفتر لائبریری اور پولیس اسٹیشن کا قیام بھی خوبصورت اضافہ ہے، تجارتی طور جتنی ترقی گڑھاموڑ کا مقدر بنی ہے وہ ٹبہ سلطان پور، جہانیاں، دوکوٹہ کو بھی نصیب نہیں ہوئی، ایک محتاط اندازے کے مطابق کم و بیش 600 دوکانیں یہاں موجود ہیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ، خوانچہ فروش اس کے علاوہ ہیں، اس مقام پر قریباً ہر برینڈ کا بنک قائم ہے پرائیویٹ سکولز، کالجز، شفاخانے، ہسپتال، میڈیکل سٹورز، کلینکل لیبارٹیز، آٹو ورکشاپس، فاسٹ فوڈز کی شاپس بھی یہاں پائی جاتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دسیوں لاکھ کا کاروبار ہو رہا ہے شادی ہال، پڑول پمپس، سبزی منڈی اور آڑھت کا کاروبار بھی ہل من مزید کی کیفیت پیدا کر رہا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ بل اور بلا واسطہ اس تجارتی مرکز سے سرکار کو روزانہ کی بنیاد پر بھاری بھر شرح سے........
